چین کی این پی سی نے قانون سازی اور نگرانی میں عوام کے بنیادی مفادات کے تحفظ کو اہمیت دی ہے

0

چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس نے بارہ تاریخ کو دو پریس کانفرنسز کا انعقاد کیا۔متعلقہ ذمہ داران نے قانون سازی اور نگرانی کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے۔
این پی سی کی مجلس قائمہ کی ماحول اور وسائل کے تحفظ کی کمیٹی کی رکن لیو چھائی شیا نے کہا کہ این پی سی کی بارہویں قومی کمیٹی نے عوام کے بنیادی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے فضا ئی اور پانی کی آلودگی سے نمٹنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماحولیاتی تحفظ کے قانون،جنگلی جانوروں کے تحفظ کے قانون،سمندری ماحول کے تحفظ کے قانون ،فضا ئی آلودگی کے انسداد کے قانون،آبی آلودگی سے نمٹنے کے قانون،ایٹمی سیکورٹی کے قانون میں ترامیم کیں۔قوانین و ضوابط کے نظام کی تعمیر میں صاف شفاف فضا کے تحفظ اور پینے کے پانی کی ضمانت کے حوالے سے عوام کی خواہش پر توجہ دی جا رہی ہے ۔علاوہ ازیں اس ضمن میں نگرانی کے عمل کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here