چینی اور امریکی  صدور کی ٹیلی فون پر بات چیت

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور  امریکہ  کے  صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے  نو تاریخ کو  ٹیلی فون پر  جزیرہ  نما کوریا کی صورتحال اور  دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے  کہا کہ حالیہ  دنوں میں  جزیرہ  نما کوریا کی صورتحال میں کچھ مثبت پیش رفت  ہوئی ہے۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان اعلی سطح کی ملاقات تمام متعلقہ فریقوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حقائق  سے ثابت ہوا ہے کہ امریکہ اور  شمالی کوریا کے درمیان براہ راست بات چیت  کے انعقاد کے لئے صدر شی جن پھنگ کا موقف درست ہے۔ امریکہ جزیرہ  نما کوریا  کے مسئلے کے حل  میں چین کے اہم کردار کا شکریہ کرتا ہے اور  اس کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ امریکہ چین کے ساتھ اس سلسلے میں قریبی رابطہ اور  مفاہمت برقرار رکھنے پر تیار ہے۔
چین کے  صدر شی جن پھنگ نے بات چیت میں  جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے سیاسی حل کے لئے صدر ٹرمپ کی نیک خواہشات  کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق  جزیرہ  نما کوریا کے مسئلے کے  حل کے لئے مشترکہ کوشش کرتے رہیں گے۔
بات چیت میں صدر ٹرمپ نے چین کی  قومی عوامی کانگریس اور  چینی  عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاسوں کے انعقاد پر پرجوش مبارک باد دی  اور  چین کے ساتھ باہمی تعاون اور  تعلقات کو  آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ   چین کی  قومی عوامی کانگریس اور  چینی  عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاسوں کے انعقاد سے امریکہ سمیت دیگر ممالک  کے ساتھ چین کے تعلقات کی ترقی کے لئے نئی قوتِ محرکہ فراہم کی جائیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here