چین  مالیاتی منڈی کے کھلے پن کو توسیع دے گا

0

چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے نیوز سینٹر نے نو تاریخ کو مالیاتی اصلاحات اور ترقی کے موضوع پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔جس میں چین کے مرکزی بینک کےاعلی عہدیداروں نے بتایا کہ چین مالیاتی شعبوں میں کھلے پن کو مزید توسیع دے گا۔ چینی کرنسی آر ایم بی کی عالمگیریت کے عمل کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں چینی مرکزی بینک یعنی چینی عوامی بینک کے سربراہ زو شیاؤ چھوان نے اس خیال کا اظہار کیا  کہ ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد چینی مارکیٹ میں شمولیت کے لحاظ سے بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کی حد کو مزید توسیع دی جا سکے گی۔غیر ملکی اداروں کی چین میں مالیاتی کارروائیوں کی اجازت کے ساتھ ساتھ چین کے مالیاتی اداروں کو بیرون ملک جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے مالیاتی منڈی کے لحاظ سے سلسلہ وار  کھلے پن کی پالیسی اختیار کی ہے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرنسی کے تبادلے کے لحاظ سے چین مسلسل مضبوط اور مستحکم قدم اٹھا رہا ہے۔اندازے کے مطابق کھلے پن کے رجحان میں مسلسل اضافہ کیا جائے گا۔

چینی مرکزی بینک کے نائب سربراہ ای گانگ نے کہا کہ مالیاتی منڈی کو مزید توسیع دینے کا مطلب نگرانی میں کمی لانا نہیں ہے  ۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مالیاتی اداروں کی چین میں شمولیت یا کاروبار کرنے پر بدستور متعلقہ ضوابط کے مطابق نگرانی کی جائے گی تاکہ مالیاتی بحران کو موثر طور پر روکا جاسکے  اور مالیاتی استحکام کا تحفظ کیا جاسکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here