چین نے مالیات کو ایک سیاسی آلے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر دباو بڑھانےکی مخالفت کی ہے 

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے منگل کے روز نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔حالیہ برسوں میں پاکستان نے دہشت گردوں کو مالیاتی وسائل کی روک تھام کے حوالے سے مضبوط مالیاتی ضوابط ترتیب دیے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تمام فریقین صرف تنقید کرنے کے بجائے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں کوایک واضح اور منصفانہ انداز سے دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ چین مالیات کو ایک سیاسی آلے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر دباو بڑھانے کی مخالفت کرتا ہے۔پاکستان کے چاروں موسموں کے ایک تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار کی حیثیت سے چین انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مشاورت اور تعاون کا فروغ جاری رکھے گا۔ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک نا قابل تسخیر  باہمی سیاسی اعتماد پایا جاتا ہے اور چین۔پاک  تعلقات کو متاثر کرنے کی ہر کوشش ناکامی سے دوچار ہو گی۔   

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here