رواں سال چین کے اقتصادی اضافے کی شرح چھ اعشاریہ پانچ فیصد تک پہنچنے کا یقین ہے، چین کی ترقی و اصلاحات کے قومی کمیشن

0

چین کی ترقی و اصلاحات کے قومی کمیشن کے سربراہ حئی لی فون نے چھ تاریخ کو چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے نیوز سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال چین کے اقتصادی اضافے کی شرح چھ اعشاریہ پانچ فیصد تک پہنچنے کا یقین ہے۔ ان کے خیال میں رواں سال چین میں کھپت میں مسلسل مستحکم اضافے کو برقرار رکھا جائے گا۔اور مختلف نئی صنعتوں اور جدید سروس انڈسٹری کی ترقی کے ساتھ ساتھ اقتصادی اضافے کو فروغ دینے کے لئے کھپت کا کردار ساٹھ فیصد سے بڑھا کر اس تناسب سے زیادہ ہوسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اصلی معیشت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اس وقت سلسلسہ وار اقدامات مرتب اور اختیار کئے جارہے ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال نومبر میں پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو شنگھائی میں منعقد ہوگی۔جس سے ظاہر ہوا کہ چین مزید کھلی پالیسی اختیار کرے گا اور چین کے پاس ہائی اور درمیانی آمدنی والے لوگوں کے اخراجات کو مسلسل بلند کرنے کا اعتماد ہے اور کھپت کو مزید توسیع دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here