چین کا دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت سلوینیا کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم

0

چین کے نائب وزیر اعظم چانگ گاولی نے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت سلوینیا کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ چین اس حوالے سے سلوینیا کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کے لیے تیز فتار مذاکرات پر  آ مادہ ہے۔ دورہ سلوینیا کے دوران چینی نائب وزیر اعظم نے  سلوینیا کے صدر بوریٹ پوہور سے ملاقات کے دوران کہا کہ  چین سلوینیا کے ساتھ   دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ٹھوس تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین آ ئندہ ماہ  بیجنگ میں منقعد ہونے والے دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم میں سلوینیا کی شرکت کو سراہتا ہے۔جناب چانگ نے فریقین کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے  کی برتری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  “سیکسٹین پلس ون”  لائحہ عمل جیسے علاقائی تعاون کے  پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔چین کے نائب وزیر اعظم نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان  بنیادی تنصیبات کے منصوبوں سمیت  ہوا بازی ،  نئی توانائی کی  گاڑیوں کی صنعت ، الیکٹرو میکینکل پیداوار  ،تخلیق اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری جسے شعبہ جات میں تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here