چین کی قومی عوامی کانگرس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کے دوران آئین میں ترامیم سمیت تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا

0

چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پہلا سالانہ اجلاس پانچ تاریخ سے بیس تاریخ تک بیجنگ میں منعقد ہورہا ہے۔ جس کا دورانیہ ساڑھے پندرہ دن ہے۔موجودہ اجلاس گزشتہ کئی سالوں کے اجلاسوں کے مقابلے میں سب سے طویل عرصے اور سب سے زیادہ ایجنڈوں  کا حامل اجلاس ہے۔

چار تاریخ کی صبح  منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کے نئے ترجمان جانگ ایے سوئی نے تعارف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سالانہ اجلاس میں دس ایجنڈے شامل ہیں اس میں  حکومتی ورکنگ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، منصوبہ رپورٹ اور خزانہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، آئینی ترامیم کے ڈرافٹ اور نگرانی قانون کے ڈرافٹ پر غور کیا جائے گا، چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی ورکنگ رپورٹ ،عوامی عدالت عالیہ کی ورکنگ رپورٹ اور سپریم عوامی پروکیوریٹریٹ کی ورکنگ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، ریاستی کونسل کے اداروں کی اصلاحات کے منصوبے کا جائزہ لیا جائے گا، قومی اداروں کے اراکین کا انتخاب اور تقرری کی جائے گی۔

اطلاع کے مطابق اجلاس کے دوران آئینی ترامیم ،  قانون سازی ، نگرانی کا کام اور اقتصادی و سماجی ترقی سمیت دیگر گرم موضوعات پر چودہ پریس کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔بیس مارچ کی صبح اجلاس کے اختتام کے بعد ریاستی کونسل کے نئے منتخب وزیر اعظم ملکی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کریں گے اور  انکے سوالات کے جوابات دیں گے۔موجودہ اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاسوں میں مرتب شدہ وزارتی راہداری کی بنیاد پر پہلی دفعہ مندوبین کے لئے خصوصی راہداری بھی مرتب کی جائے گی۔ جس کے ذریعے صحافیوں کو انٹرویو دیے جا سکیں گئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here