دنیا کی مشہور اکاونٹنگ فرم پی ڈبلیو سی کی طرف سے یکم مارچ کو جاری ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے ستاون فیصد سے زیادہ اداروں کے سی ای اوز سمجھتے ہیں کہ دو ہزار اٹھارہ میں دنیا میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔یہ تناسب مذکورہ تحقیق کے اجرا کی تاریخ میں ایک رکارڈ ہے۔
تحقیق میں شریک چینی سی ای او ز میں سے انہتر فیصد کے خیال میں رواں سال اقتصادی ترقی کی رفتارمذید تیز ہوگی ۔تحقیق کے مطابق گزشتہ سال یہ تناسب اکتیس فیصدتھا۔
مذکورہ تحقیق کا انعقاد اگست تا نومبر دو ہزار سترہ میں کیا گیا تھا اس دوران پچاسی ممالک یا علاقوں کے بارہ سو ترانوے سی ای او زکے انٹرویوز لیے گئے۔بیشتر چینی سی ای او نے اندازہ لگایا ہے کہ آئندہ علاقائی تجارتی یونینز عالمی اتحادی منڈی کی جگہ لیں گی۔
چینی سی ای او ز میں سے بانوے فیصد نے ان کے شعبوں میں ڈجیٹل ٹیکنالوجی کےماہر افراد کی کمی پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔معلوم ہوا ہے کہ چینی صنعتی و کاروباری ادارے دنیا کے اوسط معیار سے زیادہ افرادی قوت کی دوبارہ تربیت پر زور دے رہے ہیں جو آٹومیشن سے متاثر ہو رہے ہیں۔