یو این ڈی پی چینی شراکت داروں کے ساتھ مل کر چین کی  قومی افرادی ترقیاتی رپورٹ کا نیا خصوصی ایڈیشن ترتیب دے گا

0

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی نے بدھ کے روز چین کے ریاستی اطلاعاتی مرکز اور چھنگ ہوا یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبہ بندی مرکز کے ساتھ مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں تا کہ قومی افرادی ترقیاتی رپورٹ کے خصوصی ایڈیشن کے لیے تحقیق کو مضبوط کیا جا سکے۔رپورٹ میں گزشتہ چالیس برسوں کے دوران چین کی سماجی اور معاشی شعبے میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا اور ٹیکس اصلاحات ، ریاستی اداروں میں اصلاحات ، سماجی بہبود ، عالمی تجارتی تنظیم کی رکنیت اور لچکدار شرح تبادلہ سے متعلق امور کو اجاگر کیا جائے گا۔ رپورٹ میں چین کے پانچ ترقیاتی تصورات جدت ، ربط ، سرسبز ترقی ، کھلے پن اور اشتراکیت کی وضاحت کی جائے گی۔ چین میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار نیکولیس روزیلینی کے مطابق انیس سو اٹھتر میں چین میں کھلے پن اور اصلاحات کے آغاز کے بعد چین نے افرادی ترقی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ملک بھر میں لازمی تعلیم اور بنیادی صحت کی سہولیات تک عام عوام کی رسائی ہے ،دو ہزار بارہ کے بعد تقریباً ایک کروڑ باشندوں کو   غربت سے نکالا گیا ہے اور عوام کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here