کوریا کی موجودہ خطرناک صورتحال کے حوالے سےاحتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے، وانگ ای

0

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چودہ تاریخ کو بیجنگ میں فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک آئے رالٹ سے بات چیت کے بعد ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ  اس وقت امریکہ ،جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے جو سنگین اور تشویشناک ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین کشیدگی میں اضافے  سے متعلق قول و فعل کی ہمیشہ مخالفت کرتا ہے۔مذاکرات واحد راستہ ہے۔انہوں نے متعلقہ فریقین سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آ میز رویہ بند کریں   اور صورتحال کو مزید سنگین بنانے سے گریز کریں۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر مذکورہ خطے میں جنگ ہو تی ہے تاریخ میں اس کی زمہ داری کو قبول  کرنا چاہیے۔وانگ ای نے اس مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here