چین میں سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں کی اصلاحات جاری ہیں

0

حالیہ برسوں میں چین کی مرکزی حکومت کے تحت سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں کی ملکیت کی اصلاحات جاری ہیں۔ دو ہزار سترہ تک مزکورہ اداروں کی ملکیت میں حکومت کے علاوہ دو تہائی نجی سرمایہ کاری بھی شامل ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ اصلاحات آئندہ عرصے میں بھی جاری رہیں گی اور ان اداروں کی ملکیت میں غیر سرکاری سرمایہ کاری کا تناسب زیادہ ہوگا۔
اطلاع کے مطابق  دو ہزار سترہ میں چینی مرکزی حکومت کے تحت کل سات سو سے زیادہ صنعتی و کاروباری اداروں کی ملکیت میں نجی سرمایہ کاری شامل کی گئی ہے جس کی کل مالیت تین کھرب اڑتیس ارب ساٹھ کروڑ یوان بنی ۔ رواں سال توانائی، ریلوے، سول ایوی ایشن ، ٹیلی مواصلات، اور  فوجی مواصلات سمیت دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری اداروں کی ملکیت کےنظام کی اصلاحات پر زور دیا جائے گا اور ان میں  غیر سرکاری سرمایہ کاری زیادہ لائی جائیگی۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان چینی سرکاری اداروں کی اصلاحات کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کی شمولیت کا بھی خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here