چین کے قومی سیاحتی بیورو کی جانب سے اکیس تاریخ کو جاری کردہ اطلاعات سے ظاہر ہوا ہے کہ رواں سال جشن بہار کے دوران ملک بھر میں اڑتیس کروڑ ساٹھ لاکھ افراد نے سیاحتی سفر کیا ،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بارہ اعشاریہ ایک فیصد سے زیادہ ہے۔ اس سے چار کھرب پچہتر ارب چینی یوان کی سیاحتی آمدنی حاصل کی گئی ہے،اور اس مالیت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بارہ اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہواہے۔
جشن بہار کے دوران روایتی سیاحتی مناظر مسلسل پر جوش رہے۔اس کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں لوک ہاؤس ، تفریحی ضلع اور دلکش خصوصیات کے حامل ویلیج سمیت نئی سیاحتی مصنوعات مسلسل مقبول ہورہی ہیں ۔ اپنی گاڑی کےذریعے سفر ، شہری ٹور زاور برفانی سفر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،اوران میں خود سے گاڑی چلاتے ہوئے سفر کرنے کا تناسب تقریباً پچاس فیصد ہےجو خاندانوں کے سفر کا اہم ذریعہ بن گیا ہے۔
جشن بہار کے دوران چینی سیاحوں نے ملک بھر کے تقریباً دو سو شہروں سے دنیا بھر کے اڑسٹھ ممالک اور علاقوں کے سات سو تیس اندورنی و بیرونی شہروں میں سیاحتی سفر کیا ہے۔