چین کی ترقی و اصلاحات کی قومی کمیٹی کی جانب سے خبر ملی ہے کہ حالیہ عرصے میں چینی مرکزی حکومت کے بجٹ کے تحت اسی کروڑ چینی یوان کی سرمایہ کاری کی گئی۔ سرمایہ کاری کا مقصد اِنر منگولیا سمیت تیرہ صوبوں اور علاقوں میں موجود کم آبادی کی حامل قومیتوں کے دیہات میں بنیادی تنصیبات اور بنیادی عوامی خدمات کے انفراسٹرکچر کی تعمیر، حیاتیاتی ماحول کے تحفظ، رہائشی ماحول کی بہتری اور قومیتوں کی تہذیب کو اجاگر کرنے سمیت چار شعبوں میں مختلف پروجیکٹس کی حمایت کرنا ہے۔
اطلاع کے مطابق متعلقہ پروجیکٹس کی تعمیر اور فعال ہونے کے بعد قومیتی علاقوں اور کم آبادی کی حامل قومیتوں کی ترقی کے فروغ کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کی حقیقی طور پر ضمانت دی جائے گی۔کم آبادی کی حامل قومیتوں کے علاقوں کی ترقی کو مزیدمنظم ،زندگی کو مزید خوشحال ، ماحول کو مزید بہتر ا ور سماج کو مزید ہم آہنگ بنایا جائے گا۔