چین ۔ روس سرمایہ کاری تعاون کمیٹی کا چوتھا اجلاس چین کے نائب وزیر اعظم چانگ گاولی اور روس کے اول نائب وزیر اعظم آ ئیگر شیوا لوف کی مشترکہ صدارت میں ماسکو میں منقعد ہوا۔اجلاس کے دوران فریقین کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ جناب چانگ نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس کا اہم مقصد وسیع تبادلہ خیال سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے موجودہ معیار کو بلند کرنا ہے۔چینی نائب وزیر اعظم کی جانب سے دو طرفہ سرمایہ کاری کے حوالے سے تین نکاتی تجاویز بھی پیش کی گئی جس میں چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور روس کے یوریشئن اکنامک یونین کے زریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیتے ہوئے فریقین کے درمیان صنعتی تعاون اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ شامل ہے ,جناب چانگ کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ منصوبوں کے جلد عمل در آ مد پر زور دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین سرمایہ کاری کے لحاظ سے روس کو ہمیشہ اپنا ترجیحی شراکت دار سمجھتا ہے اور یہ امید کرتا ہے کہ فریقین وسائل ،مارکیٹ ،صنعت ، ٹیکنالوجی ، سرمائے اور افرادی وسائل کے شعبوں سے مستفید ہوتے ہوئےمشترکہ ترقی کو فروغ دے سکیں گے۔