نیپال کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی زبان کی سروس کا آغاز

0

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تری بووان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بارہ تاریخ سے چینی سیاحوں کے لیے آئندہ دو ہفتوں تک چینی زبان کی سروس فراہم کی جائے گی۔
نیپال کے وزیر ثقافت،سیاحت اور سول ایوی ایشن جیتندر نارائن دیو نے چینی سروس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہے کہ نیپال کے کسی بین الاقوامی ایئرپورٹ سے نیپالی اور انگریزی کے علاوہ کسی تیسری زبان کی سروس فراہم کی جائے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذکورہ سروس کی بدولت چینی سیاحوں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی۔
نیپال میں چینی سفیر یو ہونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیپال کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر چینی زبان کی سروس کی بدولت اہم معلومات فراہم کی جائیں گی کہ چینی منڈی نیپال کی سیروسیاحت کے لیے نہایت اہم ہے اور نیپال اس لیے تیار ہے۔
اطلاعات کے مطابق پندرہ نیپالی رضاکار ایئرپورٹ پر چینی زبان کی سروس فراہم کریں گے۔اعدادوشمار کے مطابق دو ہزار سترہ کے دوران نیپال میں سیاحوں کی مجموعی تعداد نو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد رہی جن میں بھارت اور چین سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زیادہ تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here