چین کے ماحولیاتی بیورو کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار سترہ میں چین کے فضائی ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔دو ہزار سترہ کے فضائی ماحول کے حوالے سے ماحولیاتی بیورو کی جانب سے گیارہ تاریخ کو جاری ہونے والی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے سال ملک بھر میں چھہ مرتبہ وسیع پیمانے پر فضا میں آلودگی تھی اور نو مرتبہ دھول زدہ موسم آئے لیکن صرف ایک مرتبہ ریتلی طوفان کا سامنا تھا اور یہ تعداد گزشتہ کئی سالوں کی نسبت انتہائی کم ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چین میں فضائی ماحول نمایاں طور پر بہتر ہو گیا ہے ۔
یاد رہے کہ چین میں دو ہزار تیرہ میں فضائی آلودگی کی روک تھام کے منصوبے پر عمل درآمد کا اغاز کیاگیا تھا،جس کے بعد چین میں فضائی ماحول بہتر ی کی طرف ہو ئے اور آلودہ گیس کی نکاسی میں بھی انتہائی کمی ہوئی ہے ۔