چین افریقہ کا سب سے قابل اعتماد اور مضبوط اسٹریٹجک پارٹنر بننے کا خواہاں ہے: چینی وزیر خارجہ

0

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آٹھ تاریخ کو چین کا دورہ کرنے والے افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسی فاکی مہامت  کے  ہمراہ  چین- افریقی یونین ساتویں اسٹرٹیجک مذاکرات کے بعد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ 
وانگ ای نے کہا کہ چین- افریقی یونین ساتویں اسٹرٹیجک مذاکرات  میں نمایاں کامیابیاں اور متعدد اتفاق رائے طے پائے ہیں ۔ چین کو یقین ہے کہ مستقبل کی  کثیر القطبی دنیا میں افریقہ  ایک اہم حصہ بننے کی مکمل  اہلیت رکھتا ہے۔ چین اس عمل میں افریقہ کا سب سے  قابل اعتماد اور مضبوط اسٹریٹجک پارٹنر بننا چاہتا ہے۔
 وانگ ای نے کہا کہ چین نے افریقہ کی  متحدہ مضبوطی اور  انضمام کے عمل میں افریقی یونین کے کردار کو سراہا ہے۔ چین ‘دو ہزار تریسٹھ ایجنڈے” پر عمل درآمد کے لئے افریقی  یونین کی حمایت کرتا رہے گا اور افریقہ کی پرامن ترقی میں افریقی یونین کی رہنمائی  میں مدد دیتار ہے گا۔
وانگ ای نے کہا کہ  افریقی یونین کمیشن کے چیئر مین موسی فاکی  مہامت  کے ساتھ  چین اور افریقی یونین  کے درمیان  مختلف شعبوں اور مختلف سطحوں پر باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاقِ رائے ہوا ہے۔
 وانگ ای نے کہا کہ   اہم  افریقی امور، انسداد دہشت گردی اور غربت کے خاتمے سمیت دیگر  امور پر  بھی تبادلہ  خیال کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here