چینی کسٹمز کی جنرل انتظامیہ کی طرف سے آٹھ تاریخ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق، دو ہزار اٹھارہ کے ماہ جنوری میں چین میں درآمدات و برآمد ات کی کل مالیت پچیس کھرب چینی یوآن تک جاپہنچی ہے۔ جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سولہ فیصد کا اضافہ ہے۔ جن میں درآمدات کی کل مالیت بارہ کھرب چینی یوآن ہے، جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تیس فیصد سے زائد کا اضافہ ہے جبکہ برآمدات کی مالیت تقریباً تیرہ کھرب چینی یوآن تک جاپہنچی ہے۔
درآمدات و برآمدات کی خصوصیات کے لخاظ سے دیکھا جائے تو یورپ، امریکہ، جاپان اور آسیان کے لیے درآمدات و برآمدات کی مالیت اور دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ ممالک کے لئے درآمدات و برآمدات کی مالیت مجموعی صورت حال سے زیادہ ہے۔