چین شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے مسائل کے نئے تحقیقی نظام کا حامی ہے: چینی مندوب

0

اقوام متحدہ میں مقیم چین کے نائب مستقل مندوب وو ہائی تھاؤ نے پانچ تاریخ کو سلامتی کونسل میں ایک مباحثے میں کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مسائل کی تحقیق کے حوالے سے نئے نظام کا قیام بہت اہم ہے۔
جناب وو ہائی تھاؤ نے کہا کہ چین کیمیائی ہتھیاروں کی وجہ سے شامی عوام کو پہنچنے والے نقصانات پر گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔کیمیائی ہتھیاروں کا کسی بھی صورت میں استعمال ناقابل قبول ہے۔
جناب وو نے اس بات پر زور دیا کہ چین شام کی حدود میں کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے واقعے کی بھرپور اور غیرجانبدار تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق مسائل شامی مسئلے کے سیاسی حل سے قریبی وابستہ ہیں۔حال ہی میں روسی شہر سوچی میں شامی مسئلے سے متعلق مذاکرات میں ہونے والے تنائج نے شام کے سیاسی عمل کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے اور وہ نتائج جینیوا امن مذاکرات کی بحالی کے لیے بھی مفید ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کو امید ہے کہ متعلقہ فریقیں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے مسائل کے حل میں سلامتی کونسل اور کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی لگانے والی تنظیم کی حمایت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here