چین اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے درمیان تعاون، مشترکہ مفادات اور باہمی ضروریات پر مبنی ہے

0

  ایک امریکی اہل کار کا کہنا تھا کہ چین اقتصادی طریقے سے لاطینی امریکہ کو اپنی راہ پر لانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اس بیان کے پیش نظر  چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون انگ نے جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لاطینی امریکہ کے ساتھ چین کی پالیسی واضح اور کھلی ہے ۔ اور یہ فریقین کےدرمیان تعاون مشترکہ مفادات اور باہمی ضروریات پر مبنی ہے۔ امید ہے کہ متعلقہ ممالک کھلے  اور اشتراکی رویہ سے چین اور لاطینی امریکہ کے تعلقات کے فروغ کو صحیح طور پر دیکھ لیں ۔ 
انھوں نے کہا کہ چین اور لاطینی  امریکہ کے ممالک ترقی پزیر ممالک ہیں جنہیں ترقی کا مسلہ درپیش ہے ۔ ایک طرف چین لاطینی امریکہ کے  ممالک کی بڑی تعداد میں  مصنوعات کا خریدار ہے ۔ اور دوسری طرف  فریقین کے درمیان بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں تعاون نے  مقامی باشندوں کی بہتر  زندگی کے لئے فعال کردار ادا کیا ہے ۔ بین الاقوامی محنت کشوں کی تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق انیس سو پچانوے سے دو ہزار سولہ تک لاطینی امریکہ میں چینی صنعتی و کاروباری اداروں نے اٹھارہ لاکھ روز گار کے مواقع فراہم کئے ہیں ۔ 
ہوا چھون انگ نے کہا کہ چین لاطینی  امریکہ تعاون، جنوب جنوب تعاون کا ایک جزو ہے جو فریقین کے عوام کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here