ڈیووس عالمی اقتصادی فورم کے شرکاء نے چین کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا

0

مقامی وقت کے مطابق تیئس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لیو حے نے ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں چین کی اقتصادی پالیسیوں کے حوالےسے اہم خطاب کیا جس پر اجلاس کے شرکاء نے اسے بڑا سراہا ہے ۔
متحدہ عرب امارات کے سفارتی امور اور عالمی تعاون کے وزیر کے معاون محمد شارف نے کہا کہ چین کی کھلے پن کی اقتصادی پالیسی نہ صرف چین کی ترقی بلکہ دنیا کے لیے مفید ہے۔
امریکہ کےڈبلیو آئی ہارپر گروپ کے چیرمین پیٹر لیو نے کہا کہ اصلاحات اور کھلے پن نے چین کی ترقی کے لیے نیا میدان فراہم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ منڈی کا کھلا پن مغربی ممالک کے لیے بہت ضروری ہے۔خاص طور پر عالمی تجارتی تحفظ پسندی کے پس منظر میں اصلاحات اور کھلا پن مستقبل کے لیے بہت اہم ہے۔
اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے ماحولیاتی تحفظ میں چین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے آب و ہوا کی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے مسائل پر طاقتور رہنما صلاحیت دکھائی ہے اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here