چین کی وزارت افرادی وسائل اور سماجی تحفظ نے منگل کو بتایا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم کے حصول کے بعد روزگار کے لیے چین کا رخ کر رہی ہے۔وزارت کے نائب سربراہ تانگ تاو نے بتایا کہ گزشتہ برس ریکارڈ 432,500 طلباء کی واپسی ہوئی ، گزشتہ چار برسوں کے دوران بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والی چینی طلباء کی واپسی کی شرح میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تانگ کے مطابق سال 2016 کے آ خر تک چین واپس آ نے والے طلباء کی تعداد 2.65 ملین تک پہنچ چکی ہے ، ملک میں ان زہین افراد کی صلاحیتوں سے استفادے اور ان کے بہتر انتظام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تانگ نے مزید کہا کہ حکومت ان افراد کے بہتر انتظام ، بچوں کی تعلیم اور کاروبار کے لیے سرمائے کی فراہمی کے لیے پالیسی سازی سے حمایت جاری رکھے گی۔