سری لنکا کے وزیراعظم کا دی بیلٹ اینڈ روڈ کے مشترکہ تعمیراتی منصوبے کا معائنہ

0

سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے دو تاریخ کو کولمبو پورٹ سٹی کے منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ کولمبو پورٹ سٹی ایک ماڈل پروجیکٹ بن جائے گا۔ انہوں نے کولمبو پورٹ سٹی کی تعمیر میں چینی کمپنی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔
کولمبو پورٹ سٹی منصوبے کے اعلی اہل کار نے پورٹ سٹی کے منصوبےکے حوالے سے بریفینگ دی۔ انہوں نے کہا کہ کولمبو پورٹ سٹی کی تعمیر بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جارہی ہے۔ جس سے سری لنکا بحر ہند کے علاقے میں ایک مرکز بن جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ کولمبو پورٹ سٹی کا منصوبہ کولمبو کے مرکزی بزنس ڈسٹرکٹ کور میں واقع ہے۔ اس کی تعمیر ستمبر دو ہزار چودہ میں شروع ہوئی اور یہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کا سری لنکا میں ایک اہم منصوبہ ہے۔ چین کی کمیوینیکیشن تعمیراتی کمپنی اور سری لنکا کی اسٹیٹ پورٹ اتھارٹی مشترکہ طور پر اس منصوبے پر عمل درآمد کررہی ہیں۔ منصوبے کے مطابق، بیس تا پچیس سال میں اس کی تعمیر مکمل ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here