چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کن شوان نےدو تاریخ کو بیجنگ میں کہاکہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے بڑی کوششیں کی ہیں اور قربانیاں دی ہیں۔ عالمی برادری کو پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔
یہ بات چینی ترجمان نے امریکی حکومت کے ایک حالیہ بیان کے حوالے سے کہی ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ گزشتہ پندرہ سالوں میں پاکستان کے لئے امریکی امداد احمقانہ ہے اور اس کے بدلے میں کچھ نہیں ملا۔ اس لئے امریکہ نے پاکستان کے لئے امداد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کا چاروں موسموں کے تزویراتی تعاون کا ساتھی ملک ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیتا رہیگا۔