نئے سال کی آمد پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے نئے سال کا پیغام دیا ۔پیغام میں انہوں نے گزشتہ سال چین کی ترقی کی شاندار کامیابیوں کا جائزہ لیا اور نئے سال کے اہم کاموں پر روشنی ڈالی۔ یہ پیغام نہ صرف عوام کے لئے کوشش کرنے کے گہرے جذبات کا حامل ہے، بلکہ چینی خواب کو پورا کرنے کے لئے موجودہ دور کی روح بھی ہے ۔ جسکے ذریعے چین کی ذمہ داری کا اظہار کیا گیا ہے بیرون ممالک میں مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے چین کی ترقی اور کامیابیوں کو سراہا ہے۔
جاپان کی کیورن یونیورسٹی کے پروفیسر لیو دی نے کہا کہ چین کی تکنیکی جدت کو تیزتر بناتے ہوئے چینی عوام کو فائدہ پہنچا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ، چینی حکومت نے ماحولیاتی مینجمنٹ سے متعلق وعدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کچھ پیش رفت حاصل کی ہے۔جس سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی زبردست گورننس کی صلاحیت اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
امریکی میگزین ایگزیکٹیو انٹیلیجنس ریویو کی واشنگٹن برانچ کے ڈائریکٹر، اور بین الاقوامی مسائل کے ماہر ویلیم جونز نے کہا کہ دو ہزار سترہ میں چین کی طرف سے حاصل کردہ نمایاں کامیابیوں میں غربت کی کمی سب سے اہم کامیابی ثابت ہوئی ہے ۔ یہ پوری دنیا کے لئے غیر معمولی تاریخی اہمیت کاحامل ہے۔
اس کے علاوہ، بھارت کی جواہر لال نہرو یونہورسٹی کے پروفیسر بی آر دیپک کا خیال ہے کہ صدر شی جن پھنگ نے انسانی مشترکہ نصیب کے حامل سماج کی تعمیر کو فروغ دینے کا ذکر کیا ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ چین عالمی امن و استحکام کا تحفظ اور علاقائی و عالمی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے کوشش کر رہا ہے۔