نئے دور میں کاروبار اور مارکیٹ کی نگرانی کے حوالے سے سیمینار کا بیجینگ میں انعقاد

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی روح کے مطابق نئے دور میں کاروبار اور مارکیٹ کی نگرانی کے حوالے سے سیمینار انتیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے اہم ہدایات دیں۔ ہدایات میں کہا گیا کہ سازگار کاروباری ماحول کا قیام جدید اقتصادی نظام کی تعمیر اور اعلی معیار کی ترقی کے فروغ کی اہم بنیاد ہے۔حالیہ برسوں میں چین میں کاروباری نظام کی اصلاحات کو مسلسل آگے بڑھایا جارہا ہے۔کاروباری ماحول روز بروز بہتر ہورہا ہے۔جس سے مارکیٹ کی وحدت کو فروغ دیا جارہا ہے اور ذاتی کاروبار شروع کرنے ،روزگار اور عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے عمل کو فروغ دیا جارہا ہے۔
نئی صورتحال میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی روح کے مطابق، شی جن پھنگ کے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظریے کی رہنمائی میں، سوشلسٹ مارکیٹ معیشت کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کاروباری اصلاحات سمیت دیگر مختلف شعبوں کی اصلاحات کو مسلسل آگے بڑھایا جائے گا تاکہ منصفانہ مقابلے کی مارکیٹ کا تحفظ کیا جاسکے ۔عوام کے ذاتی کاروبار شروع کرنے اور اختراعات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ خوشحال اور خوشگوار زندگی کے حوالے سے عوام کی توقعات کو پورا کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here