ایک چینی کنسورشیم بنگلہ دیش کے پاتو آکالی ضلع میں پہلے ماحول دوست پاور پلانٹ کی تعمیر کر رہا ہے جس میں انتہائی جدید اور شفاف کول ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس مارچ میں اس حوالے سے بنگلہ دیش نے چینی کنسورشیم کے ساتھ پاور پلانٹ کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کی مجموعی لاگت 1.56 ارب امریکی ڈالرز ہے۔تیرہ سو بیس میگا واٹ کے تھرمل پاور پلانٹ کا پہلا مرحلہ شفاف کول ٹیکنالوجی کی بدولت ماحول دوست ہو گا جبکہ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ دو یونٹس دو ہزار انیس کے اپریل اور اکتوبر میں فعال ہو جائیں گے۔ بنگلہ دیش کے توانائی و بجلی کے وزیر مملکت نصر الحامد نے حالیہ دنوں پلانٹ کے تعمیراتی مقام کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیو ں سے متعلق پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی اداروں نے قبل از وقت اپنے کام کو مکمل کیا ہے جبکہ کام کا معیار بھی بہترین ہے۔ نصر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مذکورہ پلانٹ بنگلہ دیش میں اس سے قبل تعمیر کیے گئے تمام پاور پلانٹس سے بہتر ہو گا۔