دیہی سڑکوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کو  اہمیت دی جائے، چینی صدر شی جن پھنگ

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں دیہات میں سڑکوں کی تعمیر اور انتظام کے حوالے سے اہم ہدایت جاری  کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نقل و حمل سمیت متعلقہ اداروں اور مختلف علاقوں کو دیہات میں سڑکوں کی تعمیر کو نہ صرف اہمیت دینی چاہیئے بلکہ ان سڑکوں کے انتظام، دیکھ بھال  اورآپریشن کو بھی اچھی طرح جاری رکھا جانا چاہیئے، تاکہ دیہی علاقے میں جدت کاری کے لیے مزید بہتر ضمانت فراہم کی جا سکے ۔

پانچ برسوں میں چین کے دیہات میں  نئی تعمیر یا مرمت کی جانے والی سڑکوں کی کل لمبائی بارہ لاکھ پچہتر ہزار کلومیٹر بنی ہے ۔ تقریباً ننانوے فیصد دیہات تک پکی سڑکوں  کی تعمیر کی گئی ہے۔ چھیانوے اعشاریہ پانچ فیصد  دیہات کو بس سروس میسر ہو چکی ہے۔ان اقدامات کے ذریعے چین کے دیہات میں نقل و حمل کی مشکلات کو موثر طور پر حل کیا گیا ہے اور غربت کے خاتمے میں بھی کافی مدد مل رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here