فلسطین اسرائیل امن سیمینار  کا بیجنگ میں انعقاد

0

اکیس سے بائیس دسمبر تک تیسرا فلسطین اسرائیل امن سیمینار چین کے دارالحکومت  بیجنگ میں منعقد ہوا۔ فلسطین اور اسرائیل کی طرف سے الگ الگ آٹھ امن پسند افراد نے اس سیمینار میں شرکت کی۔ مشرق وسطی کے مسئلے پر چین کے خصوصی ایلچی گونگ شیاو شینگ نے میڈیا کو بتایا کہ سیمینار کے دوران، فلسطین اور اسرائیل کے امن پسند افراد نےدو ریاستی فاورمولے کی بنیاد پر فلسطین اور اسرائیل کےدرمیان  تصادم کو حل کرنے کا فروغ  نامی متفقہ دستاویز پر دستخظ کئے۔

گونگ شیاو شینگ نے  کہا کہ دونوں فریقین کا یکساں خیال ہے کہ دو ریاستی حل واحد قابل عمل  طریقہ ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے رہنماوں کو دو ریاستی فارمولے پر دو بارہ وعدہ کرناچاہئیے۔ فریقین کو یک طرفہ کارروائی نہیں  کرنی چاہئیے، جو  دو ریاستی حل  کو نقصان پہنچائے ۔ فریقین کو اس ہدف کو پورا کرنے کےلئے مثبت اقدامات اختیار کرنے چاہئیے۔

گونگ شیاو شینگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ آئیندہ چین، فلسطین اسرائیل صورتحال پر توجہ دیتا رہے گا اور امن کے فروغ کے لئے عالمی برادری کی کوششوں میں مزید شرکت کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here