اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی طرف سے نومبر میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی لانچنگ کے حوالے سے قرار داد نمبر دو تین نو سات کی منظوری دی۔ قرارداد میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کو مناسب طور پر مضبوط بنایاجائے گا۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ مختلف اطراف ہمہ گیر اور متوازن طور پر قرارداد نمبر دو تین نو سات سمیت سلامتی کونسل کی شمالی کوریا سے متعلق دیگر قراردادوں پر بھی عمل درآمد کریں گے ۔ تاکہ جزیرہ نما کوریا کے متعلقہ مسائل کو پرامن طور پر حل کیا جاسکے۔
ہوا چھون اینگ نے کہا کہ قرار داد نمبر دو تین نو سات میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کو مضبوط بناتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ اس قرارداد سے شمالی کوریا کے عام شہریوں پر انسانی ہمدردی کے خلاف منفی اثرات مرتب نہ ہوں ۔معمولی اقتصادی کارروائی اور تعاون ،خوار ک ، امداد اور انسانی ہمدردی امداد اور شمالی کوریا میں غیر ملکی سفارتی کارروائیوں پر منفی اثرات مرتب نہیں ہونے چاہیں ۔ ہوا چھون اینگ نے سیاسی طریقے سے جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کو حل کرنے کی اپیل کی اور انہوں نے کہا کہ چین چھ فریقی بات چیت کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔ ہوا نے پرزور الفاظ میں کہا کہ مختلف اطراف کو جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کی بہتری کے لئے اقدامات اختیار کرنے چاہیں۔