دو ہزار سترہ-اٹھارہ کے لیے چین کی معیشت کا سالانہ اجلاس تیئیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔چین کی مرکزی مالیاتی رہنمائی ٹیم کے دفتر ،ترقی و اصلاحات کے قومی کمیشن سمیت دیگر اداروں کے سربراہان نے اس اجلاس میں کہا کہ اہم خطرات کے انسداد، غربت کے خاتمے میں واضع اقدامات ،آلودگی سے نمٹنا اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل کے لیے سب سے اہم بنیاد ہے۔ اس کے علاوہ اگلے سال سپلائی سائڈ ساختی اصلاحات میں بے جا فراہمی کا خاتمہ کیا جائے گا، نئی توانائی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اصلی معیشت کی لاگت کو کم کیا جائے گا۔
موجودہ چینی معیشت کے سالانہ اجلاس کا چین کے بین الاقوامی اقتصادی تبادلوں کے مرکز اور سنہوا نیوز ایجنسی کے اعلی قومی معیاری تھنک ٹنک نے اہتمام کیا ہے ۔ مرکزی مالیاتی رہنمائی ٹیم کے دفتر کے نائب سربراہ یانگ وے منگ نے نشاندہی کی کہ نئے عہد میں چین اقتصادی تعمیر پر توجہ دیتا رہے گا، تاہم اقتصادی ترقی میں تیز رفتاری کی بجائے عمدہ کوالٹی پر زیادہ ترجیح دی جائے گی۔
یانگ وے منگ نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں مثبت مالیاتی پالیسی جاری رہے گی۔ مقامی حکومتوں کے قرضوں کے انتظام کو مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال سپلائی سائڈ ساختی اصلاحات کو مزید فروغ دیا جائے گا اور عوامی زندگی سے متعلق پالیسی پر زور دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ بنیادی اور کلیدی شعبوں میں پیش رفت کو فروغ دیا جائے گا۔ کھلے پن کو وسعت دی جائے گی تاکہ جامع طور پر کھلے پن کا ڈھانچہ مکمل ہو سکے۔