دی بیلٹ اینڈ روڈ  انیشیئٹو ترقی کا نیا عہد لارہا ہے: پاکستانی قونصل جنرل  

0

دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹو سے متعلق ایشیائی رہنما گول میز فورم بیس تاریخ کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوا۔ہانگ کانگ میں  پاکستان کے قونصل جنرل عبدالقادر میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو  میں نہ صرف سڑکوں سمیت بنیادی تنصیبات کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی ہے بلکہ یہ چین کی طرف سے پیش کردہ اقتصادی تعاون کا روڈ میپ بھی ہے جو کہ متعلقہ ملکوں کے لئے ترقی کا نیا عہد لا رہا ہے۔
جناب عبدالقادرمیمن نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کے مطابق متعلقہ ملکوں کے درمیان  بری اور  بحری رابطے کے فروغ  کے ساتھ   نہ صرف ان ملکوں اور  خطوں کی اقتصادی ترقی آگے بڑھائی جائیگی  بلکہ مختلف ملکوں اور  علاقوں کے عوام کے مابین تبادلے اور  باہمی مفاہمت کو بھی بڑھایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو  کے سلسلے میں ایک نمایاں مثال ہے ۔ سی پیک  کے متعلقہ منصوبوں میں کل ساٹھ ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی  جائیگی ۔ اس  کے نتیجے میں پاکستان کو ترقی کا سنہرا موقع حاصل ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی امور پر چین کے موقف کی اس لئے حمایت کرتا ہے کہ پاکستان کو  یقین ہے کہ چین کا موقف ہمیشہ منصفانہ اور  معقول ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here