رواں برس چینی اداروں کی جانب سے انضمام اور حصول کے معاہدوں میں اضافہ

0

رواں برس چینی اداروں کی جانب سے انضمام اور حصول کے معاہدوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رواں ماہ پندرہ تاریخ تک چینی اداروں کی جانب سے انضمام اور حصول کے 4,018 معاہدوں کی تکمیل کی گئی ہے جن کی مجموعی مالیت 1.51 ٹریلین چینی یوان بنتی ہے جبکہ گزشتہ برس مجموعی مالیت 1.7 ٹریلین یوان لیکن معاہدوں کی تعداد 2,998 رہی تھی۔رواں برس انضمام اور حصول کے 8,016 معاہدوں کا اعلان کیا گیا تھا جن کی مجموعی مالیت 3.29 ٹریلین یوان بنتی ہے۔رواں برس خوراک اور رئیل اسٹیٹ کے شعبہ جات میں سب سے زیادہ معاہدے دیکھے گئے ہیں۔  چینی حکام کی جانب سے رواں برس مزید منطقی آوٹ بانڈ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جبکہ سمندر پار رئیل اسٹیٹ اور تفریح کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر نظر رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور چین میں صنعت کی بہتری  سے متعلق سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here