چینی عوامی بینک کے سربراہ جو شیاؤ چھوان نے دس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ غیر ملکی زر مبادلے کے حوالے سے پالیسی زیادہ تبدیل نہیں ہے۔ رواں سال چینی رن من بی کے زر مبادلے کی شرح مجموعی طورپر مستحکم رہے گی۔ اس کےساتھ ساتھ، ان کا خیال ہے کہ زرمبادلہ کی شرح میں معتدل تبدیلی ایک معمولی بات ہے۔
رواں سال زر مبادلہ کی شرح کے رجحان کے حوالے سے جو شیاؤ چھیوان نے کہا کہ چین کی معیشت مستحکم رہی ہے۔ سپلائی سائیڈ اصلاحات میں پیش رفت حاصل ہوئی ہے، اس سے زرمبادلہ کی شرح کے استحکام کے لئے ایک بنیاد ڈالی گئ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال رن من بی کی زرمبادلہ کی شرح مجموعی طور پر مستحکم رہے گی، لیکن غیر ملکی زرمبادلہ کی منڈی ہمیشہ کی طرح ایک حساس منڈی ہے۔ کوئی بھی بالکل درست طور پر اندازہ نہیں کرسکتا کہ دو ہزار سترہ میں کیا غیر یقینی ہوگی۔ اس لئے زر مبادلہ کی شرح میں کچھ تبدیلیاں معمولی بات ہے۔