جنوب جنوب انسانی حقوق کا پہلا فورم بیجنگ میں اختتام پزیر

0

سنہوا نیوز کے مطابق دوروزہ جنوب جنوب انسانی حقوق کا پہلا فورم آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس فورم میں ستر سے زیادہ ممالک اور عالمی تنظیموں کے تین سو سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی اور بیجنگ اعلامیہ کی منظوری دی گئی ۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ اطلاعات کی نائب سربراہ چھوئی یو اینگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوب جنوب تعاون کے ڈھانچے میں انسانی حقوق کی ترقی پر بحث کرنا ترقی پزیر ممالک کے انسانی حقوق کے نصب العین کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

فورم میں منظور کیے جانے والے بیجنگ اعلامیے میں یہ واضع کیا گیا ہے کہ جنو ب جنوب تعاون ترقی پزیر ملکوں کی قومی ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔جنوب جنوب ممالک کو اتحاد،تعاون اور ترقی سے انسانی حقوق کے نصب العین کو فروغ دینا چاہیئے اور انسانی حقوق کا مزید بھرپور تحفظ کیا جانا چاہیئے۔عالمی برادری کو توازن، اشتراک، عام مفادات پر مبنی قابل تجدید اصولوں کے مطابق ترقی پزیر ممالک کی ترقی کی مثبت طور پر حمایت کرنا چاہیئے تاکہ ان ممالک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے معیار کو مسلسل طور پر بڑھایا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here