چین اور مالدیپ نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ ترقی پر اتفاق کیا ہے

0

چین کے صدر شی جن پھںگ اور چین کے سرکاری دورے پر آئے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کے درمیان جمعرات کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں مذاکرات ہوئے۔اس موقع پر فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ ترقی پر اتفاق کیا ۔ جناب شی نے مالدیپ کے صدر کو بتایا کہ  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  مالدیپ کی ترقیاتی حکمت عملیوں سے مطابقت رکھتا ہے اور چین اکیسویں صدی کی سمندری شاہراہ ریشم کے قیام میں مالدیپ کو ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں فریقین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو تیزی سے فروغ حاصل ہوا ہے اور دونوں ملکوں نے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع شراکت داری قائم کی ہے۔چینی صدر نے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط اور پالیسی مشاورت سازی پر زور دیا۔انہوں نے فریقین کے درمیان ریاستی طرزحکمرانی سے متعلق تجربات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ چین اور مالدیپ کو حکومتی محکمہ جات ، سیاسی جماعتوں ، قانون ساز اداروں اور عدالتی شعبہ جات میں تبادلوں کو فروغ دینا چاہیے۔جناب شی نے کہا کہ فریقین کو مل کر جرائم ، دہشت گردی اور منشیات کی غیر قانونی تجارت کا خاتمہ کرنا چاہیے اور سیاحت ، ثقافت ، تعلیم ، صحت کے شعبوں میں تبادلوں کو توسیع دینا چاہیے۔ مالدیپ کے صدر نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مالدیپ چین کو اپنا ایک انتہائی قریبی دوست  اور سب سے زیادہ با اعتماد اور قابل بھروسہ شراکت دار سمجھتا ہے۔اس موقع پر دونوں صدور نےدی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی تعمیر کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت اور آزادانہ تجارتی معاہدے سمیت چین اور مالدیپ کے درمیان معیشت ، افرادی وسائل ، سمندری امور ، ماحول ، صحت اور مالیاتی شعبے میں  باہمی تعاون کے بارہ معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here