سات تاریخ کو سری لنکا کے دورے پر گئے ہوئے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چئیرمین یو جینگ شنگ اور سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کرو جیاسوریہ کے درمیان کولمبو میں بات چیت ہوئی۔
جناب یو نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت فریقین نے حقیقی تعاون کو توسیع دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت حاصل کی۔رواں سال چین سری لنکا سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ ہے۔اس موقع سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کر کے چین سری لنکا تزویراتی تعلقات کو آگے بڑھائیں گے۔
جناب یو نے مزید کہا کہ فریقین کو اعلی سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنا چاہیے، تاکہ سیاسی اتفاق رائے میں مزید اضافہ ہو سکے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بندرگاہ، لاجسٹک اور سمندر ی امور میں فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر اور آزاد تجارتی معاہدے کے حوالے سے مشاورت فروغ پا سکے۔علاوہ ازیں عوامی تبادلوں کو وسعت دیتے ہوئے چین سری لنکا دوستانہ جذبات کو مضبوط بنایا جائے گا۔اور دنیا اور خطے کے امور میں مشاورت کے ذریعے عالمی نظم وضبط کو ترقی پزیر ممالک کے مفادات کے مطابق ترقی دی جائے گی۔
جناب کرو جیا سوریہ نے کہا کہ سری لنکا سماجی و معاشی ترقی میں چین کی خدمات کا مشکور ہے۔ سری لنکا ایک چین کی پالیسی پر قائم ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور چین سری لنکا آزاد تجارت مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔سری لنکا کو امید ہے کہ وہ بحر ہند کا مالیاتی اور شپنگ مرکز بن سکے گا اور اکیسویں صدی سمندری شاہراہ ریشم کی تعمیر میں شرکت کرے گا۔
اسی دن جناب یو نے سری لنکا کے صدر اور وزیر اعظم سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔