چینی کمیونسٹ پارٹی اور دنیا کی دیگر  سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں منظور کردہ بیجنگ تجاویز میں  سیاسی جماعتوں کے  درمیان نئے  تعلقات قائم کرتے ہوئے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کی اپیل کی گئی۔ 

0

چینی کمیونسٹ پارٹی اور دنیا کی دیگر سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات اتوار کے روز  ختم ہو گئَے  ۔ مذاکرات میں بیجنگ تجاویز کی منظوری دی گئِی ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی اعتماد  اور  تبادلوں میں اضافہ کیا جانا چاہئے ، اس کے ساتھ ہی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے نئے بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد پر اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ مقصد کے حصول ، باہمی احترام اور  ایک دوسرے سے استفادہ کرنے پر مبنی  سیاسی جماعتوں کے نئے  تعلقات قائم کئے جائیں جو بنی نو ع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کے قیام کی مضبوط قوت  بنیں گے ۔ 
یاد رہے کہ مذکورہ مذاکرات  سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد چین میں منعقد ہونے والی پہلی خارجہ سرگرمی ہے ۔ ایک سو بیس سے زائد ممالک کی تقریباً تین سو  سیاسی پارٹیوں اور تنظِیموں کے راہنماوں نے ان مذاکرات میں  شرکت کی ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ۔ اور مندوبین کے خیال میں شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ  انیشیٹو سمیت دیگر تصورات  عالمی سطح پر  اتفاق رائے قرار دیے  گئے ہیں ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ تبادلوں میں اضافہ کرتے ہوئَے مکمل طور پر تعاون کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here