جمعرات کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں عالمی فورم کے دوران چین نے عالمی سطح پر اسٹیل کی زائد پیداواری صلاحیت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا ہے۔ چین کے معاون وزیر تجارت لی چنگ گانگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اسٹیل کی زائد پیداوار دنیا بھر میں ملکوں کا ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس مسئلے کا تعلق کسی ایک ملک سے نہیں ہے۔ معاون وزیر تجارت نے کہا کہ چین نے شعبہ رسد میں ساختی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور اسٹیل کی زائد پیداوار ی صلاحیت میں 2016سے ایک سو ملین ٹن کمی لائی گئی ہے۔ عالمی فورم کے دوران اطلاعات کے تبادلے سے پتہ چلا کہ سال دو ہزار چودہ سے دو ہزار سولہ تک کے عرصے کے دوران چین کی جانب سےاسٹیل کی زائد پیداوار ی صلاحیت میں کمی پوری دنیا میں کی جانے والی کمی سے ایک سو بیس فیصد زائد ہے۔جناب لی نے اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا کے دیگر ممالک اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے معلومات کے تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔