فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر یادگاری  اجلاس کے نام چین کے صدر شی جن پھنگ کا پیغام

0

اقوام متحدہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر یادگاری اجلاس کا اہتمام کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کے نام پیغام بھیجا۔
انہوں نے پیغام میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطی کے مسئلے کا بنیادی مسئلہ ہے۔ اس کا  فلسطین سمیت مشرق وسطی کے ممالک کے طویل مدتی استحکام اور خوشحالی  سے قریبی تعلق ہے۔فلسطینی مسئلے کا  جلد جامع اور منصفانہ حل فلسطین سمیت علاقائی متعلقہ ممالک کے عوام کے مفادات سے مطابقت رکھتا ہے اور دنیا کے امن و استحکام کے فروغ کے لئے فائدہ مند ہے۔
صدر شی نے  کہا  کہ چین فلسطین اور اسرائیل کے امن کا غیر متزلزل حامی ہے۔رواں  سال جولائی میں چین نے فلسطینی مسئلے کے حل سے  متعلق چار تجاویز  پیش کی ہیں۔  اس کا  مقصد فلسطین اور اسرائیل کے باہمی اعتماد کی تعمیر نو کو فروغ دینا اور امن امذاکرات پر جلد از جلد عملدرآمد ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملک اور ذمہ دار  بڑے ملک کی حیثیت سے چین عالمی برادری کے ساتھ مشرق وسطی کے جامع، منصفانہ اور پائیدار امن پر عملدرآمد کے لئے مسلسل کوشش کرنا چاہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here