ایشیائی ممالک نئی طرز کے عالمی تعلقات قائم کریں۔ چینی مندوب کی اپیل

0

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا دسواں کل رکنی اجلاس بیس سے پچیس تاریخ کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوا۔چینی مندوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ مختلف ممالک کی پارلیمنٹس نئی قسم کے عالمی تعلقات کی تعمیر کے لئے کوشش کریں ، انسانیت کے ہم نصیب معاشرے سے متعلق آگہی کو مسلسل مضبوط بنائیں اور امن و ترقی کے تحفظ کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔
موجودہ کل رکنی اجلاس کا موضوع ایشیا کا امن اور ترقی کا تحفظ ہے۔چین کی قومی عوامی کانگریس کے تحت خارجہ امور کی کمیٹی کی نائب سربراہ زو شاؤ ہوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ مساویانہ طرزِ عمل اور انصاف کو فروغ دیا جائے گا،ایشیا کے پائیدار امن کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت پر مبنی تعاون کو گہرائی تک پہنچایا اور ایشیا کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شراکت دار ی کا قیام اور ایشیائی تہذیب کو باہمی طور پر سیکھنے کے رجحان میں اضافہ کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران محترمہ زو شاؤ ہوا نے روس، پاکستان، کمبوڈیا ، تاجکستان،ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے وفود سے ملاقات کی اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس سے متعلق معاملات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور قانون ساز اداروں کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here