چین ، میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان مذاکرات کے ذریعے راکھین ریاست کے مسئلے کے مناسب  حل کی حمایت کرتا ہے

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ  چین ، میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان مذاکرات کے ذریعے راکھین ریاست کے مسئلے کے مناسب  حل کی حمایت کرتا ہے اور اس میں تعمیر ی نوعیت کا کردار ادا کرنے پرتیار ہے۔

اطلاعات کے مطابق تیئس تاریخ کو میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان  بنگلہ دیش میں داخل ہونے والے راکھین  ریاست کے بے گھر افراد کی میانمار واپسی سے متعلق ایک یادداشت پر دستخظ کیے گئے ہیں ۔اسی روز  بنگلہ دیش کی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے دو ماہ کے اندر متعلقہ کام کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔ جناب گنگ شوانگ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے دورہ  بنگلہ دیش اور میانمار کے دوران تین مراحل میں راکھین ریاست کے مسئلے کو حل کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا جس سے میانمار اور بنگلہ دیش دونوں نے اتفاق کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here