چین اور جبوتی نے تزویراتی شراکت داری کے قیام پر اتفاق کیا ہے

0

چین اور جبوتی نے جمعرات کو  دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ گیر تعاون کو فروغ دینے کے لیے تزویراتی شراکت داری کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔  چین کے صدر شی جن پھنگ اور جبوتی کے صدر اسما عیل عمر گولین کے درمیان بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے  ۔

صدر شی جن پھنگ نے کہاکہ صدر اسما عیل عمر گولین  چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد  چین کے دورے پر آئے ہوئے  افریقی ملکوں کے پہلے صدر ہیں ۔ اس سے دونوں ملکوں کے قریبی اور دوستانہ تعلقات کی بھر پور عکاسی ہوتی ہے ۔ چین دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ  اڑتیس برسوں میں دونوں ملک ایک دوسرے سے مساویانہ برتاو کرتے ہیں ، ، باہمی احترام اور حمایت کرتے ہیں ۔ چین جبوتی کے ساتھ مل کر چین افریقہ تعاون کے فورم جوہانسبرگ سمٹ سے حاصل شدہ  ثمرات کو عمل میں لانے   ،بیلٹ اور روڈ کی تعمیر کو آگے بڑھانے ،مختلف میدانوں میں دونوں ملکوں کے تعاون کو ہمہ گیر طور پر گہرائی تک پہنچانے  اور دونوں ملکوں کے عوام کو زیادہ مفادات دینے کے لئے کوشش کرنے کا خواہاں ہے ۔

صدر اسما عیل عمر گولین نے   چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور شی جن پھنگ کے ایک بارپھر پارٹی کے جنرل سکریٹری  کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارک باد  دی ۔ انہوں نے کہاکہ جبوتی چین کا اچھا دوست ہے  اور چین کو اپنا ترجیحی اور ضرورری ساتھی سمجھتا ہے ۔انہوں نے گزشتہ کئی عشروں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوتی اور ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا  اور جبوتی کی امداد و حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جبوتی بیلٹ اور روڈ کی تعمیر میں حصہ لےگا اور بنیادی تنصیبات  اور عوام کی زندگی سے متعلق میدانوں  میں چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنائےگا ۔

یاد رہے کہ جبوتی کے صدر بدھ سے جمعے تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here