دسمبر میں منعقد ہونے والی چوتھی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

0

چوتھی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس تین سے پانچ دسمبر تک چین کے مشرقی صوبہ جے جانگ کے وو جن قصبے میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کا موضوع ہے “ڈیجیٹل معیشت کی ترقی، کھلے پن و اشتراک کا فروغ:انٹرنیٹ کے حوالے سے ہم نصیب سماج کی مشترکہ تعمیر ” ۔ کانفرنس کے دوران افتتاحی تقریب ، ایکسپو ، عالمی انٹرنیٹ کے شعبے میں حاصل کردہ جدید ترین کامیابیوں کی لانچنگ تقریبات سمیت ڈیجیٹل معیشت، جدید ترین ٹیکنالوجی،انٹرنیٹ اور سماج ، انٹرنیٹ کے انتظام اور تبادلے و تعاون سمیت پانچ شعبہ جات میں بیس مختلف فورمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ کانفرنس میں 2017عالمی انٹرنیٹ کی ترقی کی رپورٹ اور 2017چینی انٹرنیٹ کی ترقی کی رپورٹ سمیت دونوں بلیو پیپرزجاری کیے جائیں گے، جن سے جامع طور پر عالمی اور چینی انٹرنیٹ کی ترقی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے رجحانات کی عکاسی ہو سکے گی۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ چوتھی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس میں مختلف ممالک سے پندرہ سو مہمان شریک ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here