چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور ویت نام کی کانگریس کی چیرپرسن ناگیون تی کیم ناگین کے درمیان ملاقات  

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدرمملکت شی جن پھنگ اور ویت نام کی کانگریس کی چیرپرسن ناگیون تی کیم ناگین کے درمیان بارہ تاریخ کو ہنوئی میں ملاقات  ہوئی۔
اس موقع پر جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ویت نام کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہےاور ویت نام کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ پہلو تزویراتی شراکت داری اور  تعاون پر مبنی تعلقات کی دیر پا صحت مندانہ ترقی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
جناب شی جن پھنگ نے چین کی قومی عوامی کانگریس اور ویت نام کی کانگریس کے درمیان دوستانہ تبادلوں کو بھرپور سراہا ۔جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے قانون ساز ادارے ملک کے سیاسی شعبے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔دونوں ملکوں کے قانون ساز اداروں کو مختلف سطحوں پر تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، طرز حکمرانی اور قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے مفید تجربات سے سیکھا جائے اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان ہم آہنگی کو گہرائی تک پہنچانے کے لئے خدمات سرانجام دی جائیں۔
اس موقع پر جناب شی جن پھنگ کی جانب سے ناگیون تی کیم ناگین  کو چین میں قانون کے مطابق طرز حکمرانی کو فروغ دینے  کے حوالے سے تجربات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ناگیون تی کیم ناگین نے کہا کہ ویت نام کی کانگریس اصلاحات کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ چین کی قومی کانگریس کے ساتھ تبادلے کو مضبوط بنانا چاہتی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here