چینی اور امریکی صدور کے درمیان مذاکرات میں کئی اہم امور پر اتفاق رائے پایا گیا ہے  

0

چین کے نائب وزیر خارجہ جن زئے گوانگ نے جمعرات کے روز میڈیا کو بتایا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے چین امریکہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے اہم عالمی اور علاقائی امور پر ایک پرخلوص ماحول میں گہرا تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے متعدد ثمرات سامنے آئے ہیں۔ 
جن زئے گوانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور نے چین امریکہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا  ہے۔  فریقین کا خیال ہے کہ چین اور امریکہ دونوں پر مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ  عالمی امن ، استحکام اور خوشحالی کے تحفظ کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔  آگے بڑھتے ہوئے چین امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور پوری عالمی برادری کے مفادات سے مطابقت رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ فریقین نے اعلی سطح کے تبادلوں میں اضافے ، وسیع پیمانے پر تعاون کے فروغ اور باہمی احترام کی بنیاد پر تنازعات پر قابو پاتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مفاہمت اور دوستی میں اضافے نیز تعاون کے ذریعے اہم عالمی و علاقائی مسائل اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے ۔ 
دونوں صدور نے کہا کہ ٹیلی فونک ، مواصلاتی اور باہمی ملاقاتوں سمیت دیگر طریقہ کار سے باہمی روابط کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ بر وقت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ 
فریقین کے خیال میں خارجہ سلامتی ،  جامع معیشت ، سماج و ثقافت نیز قانون کے نفاذ اور سائبر  سلامتی سمیت چار اعلی سطحی مذاکرات کا نظام دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور اس کا تسلسل جاری رہنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here