چین میں امریکی سفیر نے شی۔ٹرمپ آٗئندہ ملاقات کو  تاریخی اور انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیا ہے

0

چین میں امریکہ کے سفیر ٹیری برانسٹاد نے پیر کے روز بیجنگ میں ایک انٹرویو کے دوران چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جلد ہونے والی ملاقات کو تاریخی اور انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیا ہے۔امریکی سفیر کے مطابق مذکورہ ملاقات کے حوالے سے احساسات اور جوش پایا جاتا ہے۔سفیر کے خیال میں دونوں رہنماوں کے درمیان کیمسٹری بہت اچھی ہے اور اگر دونوں رہنماء بہترین انداز سے چلتے ہوئے کچھ اختلافات پر قابو پا سکیں تو  اس سے یقیناً  دیگر معاملات میں بھی بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔ دونوں صدور کے درمیان اکثر  کی جانے والی بات چیت کو سراہتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقاتیں پیچیدہ معاملات کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوئی ہیں۔  ٹیری برانسٹاد کے مطابق امریکی صدر کے دورے کے دوران جزیرہ نما کوریا کا معاملہ اور دو طرفہ تجارت ایجنڈے میں سر فہرست ہوں گے۔سفیر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے ہمراہ امریکی کاروباری افراد کا وفد بھی ہو گا اور مینو فیکچرنگ ، توانائی سمیت دیگر شعبہ جات میں تعاون کے معاہدوں پر دستخطوں کی توقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here