چھ تاریخ کو بھارت میں تعینات چینی سفیر لوؤ زو حوئی نے چینی سفارت خانے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں بھارت کے اراکینِ پارلیمینٹ، دانشوروں، تھنک ٹینکس ، اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی اہمیت، اور اس میں کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اور چین بھارت تعلقات کی ترقی کے حوالے بھِی بات چیت کی گئی۔
چینی سفیر لوؤ زو حوئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی ہدایات کے مطابق چین، چین- بھارت تعلقات میں تبدیلی کے عمل کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ملکوں کے تھنک ٹینکس اور دانشوروں کے درمیان تعاون زیادہ ہو گا تاکہ چین بھارت تعلقات کی مستحکم ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔
بھارت کے حوالے سے تقریب کے شرکاء نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے چین بھارت تعلقات کی ترقی میں پریشان کن صورتحال تھی۔چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم مودی کی دور اندیش قیادت میں دونوں ملکوں کے تعلقات مشکل وقت سے گزر کرکے صحت مند اور مستحکم ترقی کے صحیح راستے پر واپس آگئے ہیں۔ بھارت اور چین کی نوجوان نسل کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں مشکل سے حاصل کی گئی اس دوستی اور ترقیاتی نتائج سے لطف اندوز ہو نا چاہیے۔دونوں ملکوں کے رہنماوں کے شیا مین شہر میں طے شدہ اتفاق رائے پر عمدرآمد کرنا چاہیئے۔دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کو باہم سمجھنے اور دوستی کو گہرائی تک پہنچانے کے لئے کوشش کرنی چاہیئے اور بھارت چین تعلقات کی ترقی میں مسلسل نئی قوت ڈالنی چاہیئے۔