چھتیس اقساط پر مشتمل چینی ٹی وی ڈرامہ” بیجنگ یوتھ ” آج سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے نشر ہوگا

0

اردو زبان میں ڈب کیے گئے”بیجنگ یوتھ ” نامی چینی ٹی وی ڈرامے کی پہلی قسط آج شام پونے آٹھ بجے  پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پی ٹی وی ہوم سے ٹیلی کاسٹ ہوگی۔”بیجنگ یوتھ ” چھتیس اقساط پر مشتمل ہے۔ پاکستانی  ناظرین ہر ہفتے کی شام پونے آٹھ بجے تقریباً ایک گھنٹے دورانیے کا چینی ڈرامہ “بیجنگ یوتھ ” دیکھ سکیں گے  ۔اردو میں اس ڈرامے کا ترجمہ سی آر آئی کے شعبہ اردو  کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ چین اور پاکستان کے ثقافتی تبادلوں کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہے کہ  چینی ٹی وی ڈرامہ اردو میں ڈب کر کے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے نشر ہو رہا ہے ۔یہ سرگرمی دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں ، باہمی مفاہمت کے لئے بے حد فائدہ مند ہے جس سے پاکستانی عوام چین کی ثقافت و روایات کے بارے میں جان سکیں گے۔
اس وقت تک  سی آر آئی کے شعبہ اردو نے بیجنگ یوتھ، سچی محبت  سمیت متعدد چینی ٹی وی ڈراموں اور  فلموں کا اردو میں ترجمہ کیا ہے جو  مستقبل میں پاکستان سے نشر ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here