چین کی وزارت پبلک سیکورٹی کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین کی اس وزارت نے ایک سو بیس سے زائد ممالک اور خطوں میں مالیاتی جرائم میں ملوث تین ہزار تین سو سترہ مفرور افراد کو گرفتار کیا ۔ اور چرائی گئی کئی ارب چینی یوان کی رقم کو بھی واپس لیا ہے
گزشتہ پانچ سالوں میں قانون کے نفاذ کے عالمی تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔ چین کی وزارت پبلک سیکورٹی نےان ملزمان کی گرفتاری کےلیے دو سو اٹھاون ٹیموں کو مختلف ممالک میں بھیجا اور ان ٹیموں نے مقامی قانون نافد کرنے والے اداروں کے تعاون سے ان ملزموں کو گرفتار کیا ۔